ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان لاک کے تحت تمام بازاروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، لیکن ضلع انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کا تحریری حکم نہ ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے بازار کو اپنی مرضی سے نہ کھولنے کی ہدایت دی تھی ، تقریباً 72 گھنٹے کے بعد تحریری حکم ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے تمام پابندیوں کو ختم کر دیا ہے۔
ملک کی طرز پر اتر پردیش میں بھی سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا۔ اس کے بعد سنیچر کو بھی بازار کھولنے کا حکم جاری ہو گیا اور صرف اتوار کو بازار بند کرنے کا فرمان جاری رہا۔
تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت اتر پردیش نے اتوار کو نافذ لاک ڈاؤن کو بھی ختم کرتے ہوئے ضلع میں پہلے کی طرز پر ہفتہ وار بازار بندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مطلب صاف ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے جس ضلع میں ہفتے کے ایک دن بازار بند ہوتا ہے، اسی دن شہر کے تاجر بازار بند کر سکتے ہیں۔ بریلی میں شہر کے بازار کا اکثریتی حصہ جمعرات کو بند رہتا ہے۔
حکومت اتر پردیش سے ہدایات آنے کے بعد بھی بریلی ضلع انتظامیہ نے اتوار کو بازار بند رکھنے اور جمعرات کو بازار کھولنے کا حکم دیا۔