اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vaccination Campaign in UP: یوپی کو کووی شیلڈ کی نئی خوراک ملی - Vaccination continues in UP

کورونا سے تحفظ کے لیے اترپردیس میں ضلع سطح پر ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے۔ تاکہ کورونا کے تیسری لہر کو روکا جاسکے۔

یوپی کو کووی شیلڈ کی نئی خوراک ملی
یوپی کو کووی شیلڈ کی نئی خوراک ملی

By

Published : Jan 19, 2023, 6:15 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کو 13 دنوں کے وقفے کے بعد Covishield ویکسین کی 42,700 نئی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ اسٹاک اتر پردیش میڈیکل سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ کے پاس بھیجا گیا ہے، جس کے بعد اسے فوری طور پر ویکسینیشن کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر ایم کے۔ سنگھ نے کہا کہ سپلائی کے بعد بدھ سے 34 مراکز بشمول KGMU، SGPGI اور RMLIMS اور 12 ضلعی ہسپتالوں، 19 شہری اور دیہی کمیونیٹی ہیلتھ سنٹرز پر Covid-19 ویکسینیشن شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن سائٹ پر آن لائن موڈ میں اڈوانس رجسٹریشن اور واک ان رجسٹریشن دونوں کی سہولیات ہوگی۔ ویکسینیشن کے لیے امیدواروں کو شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ، پین کارڈ، ووٹر کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس میں سے کوئی ایک دستاویز ساتھ لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف تحقیقوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسینیشن کے بعد کووڈ-19 انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا جارہا ہے۔ اس سے انفیکشن دوسروں تک منتقل ہونے کے امکانات کم ہورہے ہیں۔ اس لیے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین ضرور لگوانی چاہیے۔ ویکسین کی کمی کی وجہ سے اس ماہ کے شروع میں سرکاری مراکز میں ویکسینیشن کا عمل روک دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اترپردیش میں کورونا کے نئے معاملات سامنے آنے تھے جس کے بعد سے یوہی حکومت نے کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر تمام طرح کی تیاریاں شروع کردی تھیں، اسی کے پیش نظر اترپردیش میں ضلع سطح پر ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details