اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firoz Qureshi Arrested From Ghaziabad یوپی کے سابق وزیر حاجی یعقوب کے فرزند فیروز قریشی گرفتار - اترپردیش اردو نیوز

غیرقانونی طریقے سے گوشت کا کاروبار کرنے کے الزام میں حاجی یعقوب قریشی، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے خلاف میرٹھ پولیس نے کھرخودہ تھانے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ Firoz Qureshi Arrested From Ghaziabad

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 29, 2022, 10:14 AM IST

میرٹھ: آٹھ ماہ سے فرار چل رہے حاجی یعقوب قریشی کے فرزند فیروز قریشی عرف بھورا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ یوپی کے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کے بیٹے فیروز عرف بھورا کو میرٹھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فیروز آٹھ ماہ سے فرار تھے۔ پولیس فیروز بھورا سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ اور فرار حاجی یعقوب اور ان کے دوسرے بیٹے عمران کی بھی تلاش جاری ہے۔ Firoz Qureshi Arrested From Ghaziabad

یوپی کے سابق وزیر حاجی یعقوب کے فرزند فیروز قریشی گرفتار

میرٹھ کے تھانہ کھرخودہ علاقے میں واقع حاجی یعقوب قریشی اور اس کے دونوں بیٹوں کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی میٹ فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 مارچ 2022 کو میرٹھ پولیس نے گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ یعقوب قریشی، اہلیہ سنجیدہ بیگم، بیٹوں عمران اور فیروز سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان سبھی کے خلاف قانونی طور پر کارروائی کے تحت پولیس نے یعقوب اور ان کے کنبہ کے منیجر موہت تیاگی سمیت سات لوگوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ میرٹھ پولیس بقیہ فرار افراد کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری جانب یعقوب کے بیٹے فیروز عرف بھورا کو میرٹھ پولیس نے ضلع غازی آباد سے گرفتار کیا ہے۔ Firoz Qureshi Arrested From Ghaziabad

فیروز قریشی عرف بھورا گرفتار

واضح رہے کہ 31 مارچ 2022 کو پولیس، انتظامیہ سمیت کئی محکموں کی مشترکہ ٹیم نے ہاپوڑ روڈ پر واقع حاجی یعقوب قریشی کی گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں غیر قانونی طور پر گوشت کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ موقع سے متعدد ملازمین کو بھی گرفتار کر کیا گیا تھا۔ UP Former Minister Yakub Qureshi Son Firoz Qureshi Arrested From Ghaziabad

یہ بھی پڑھیں :Gangster Act Registered Against Haji Yakub حاجی یعقوب قریشی اور ان کی اہلیہ کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details