لکھنؤ: اتر پردیش کے جنگلات اور ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر ارون کمار سکسینہ نے آج صبح نواب واجد علی شاہ زولوجیکل پارک (لکھنؤ چڑیا گھر) کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے وائلڈ لائف انکلوژرز کے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملازمین کی حفاظت کے لیے بھی بہتر انتظامات کیے جائیں۔ مستقبل میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر سکسینہ نے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ سورج کی بیوی کو ٹھیکہ پر نوکری دی جائے، جو حال ہی میں چڑیا گھر میں ہپو (دریائی گھوڑے) کے حملہ میں فوت ہوگیا تھا۔ انہوں نے WTI اور WWF ایجنسیوں اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے مالی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی۔
یہ بھی پڑھیں: