اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shahid Manzoor پارلیمانی انتخابات 2024 میں سیکولر محاذ کی جیت یقینی - میرٹھ میں سماج وادی پارٹی

میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر شاہد منظور نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پارلیمانی انتخابات 2024 میں سیکولر محاذ حکومت بنائے گا۔ اس کے لئے متعلقہ رہنماوں سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ عام لوگ موجودہ مرکزی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات 2024 میں سیکولر محاذ کی جیت یقیمی
پارلیمانی انتخابات 2024 میں سیکولر محاذ کی جیت یقیمی

By

Published : Jun 16, 2023, 7:34 PM IST

Updated : Jun 17, 2023, 6:52 PM IST

پارلیمانی انتخابات 2024 میں سیکولر محاذ کی جیت یقیمی

میرٹھ: اتردیش کے ضلع میرٹھ میں سماج وادی کے سرکردہ رہنما اور سابق وزیر شاہد منظور ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ اور اگلے سال ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ سماج وادی کے رہنما شاہد منظور نے کہاکہ مشن 2024 کو لیکر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس کو فتح کرنے کے لیے اپنے اپنے طریقے کار سے اس میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں کہیں محاذ کی شکل میں تو کہیں سیکولرازم کی بنیاد پر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی سطح کی اگر بات کی جائے تو ریاست اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی بھی 2024 میں ایک مرتبہ پھر سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ 2024 کا چناؤ ملک کا چناؤ ہے اس میں مذہب ذات برادری سے اوپر اٹھ کر عوام کو اپنے حق کا استعمال کرنا ہوگا۔ اسی وقت ملک میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کو پھر سے قائم کیا جا سکتا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ 2024 میں ملک کی عوام ایسے محاذ کو مینڈیٹ دینے جا رہی ہے جو ملک میں نفرت کو ختم کرنے اور آپسی اتحاد کو مضبوط کرنے کا کام کرے گی تاکہ ملک سے بے روزگاری اور آپسی نہ اتفاقی کا خاتمہ کیا جا سکے. اس طرح کے تمام موضوعات پر شاہد منظور نے بےباکی سے جواب دیے۔

یہ بھی پڑھیں:Direct Challenge To Authority Officers راون کا گریٹر نوئیڈا اتھارٹی افسران کو براہ راست چیلنج

شاہد منظور نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے 2024 کے انتخابات میں عوام مودی حکومت سے اچھے دن کے خواب دکھانے کے لیے سوال کرے گی۔ وہیں کسانوں کے مسائل بے نوجوانوں کے سامنے ہے روزگاری کے مسائل کیا حل کیے گئے جبکہ ملک میں ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے ساتھ ملک میں منافرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔عام لوگ کو مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2023, 6:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details