لکھنؤ:اترپردیش میں بجلی صارفین کی سہولیت کے لئے بجلی ریگولیٹری کمیشن کے ذریعہ بنایاگیا معاوضہ قانون آن لائن سافٹ وئیر کے ذریعہ نئے سال میں نافذ ہو سکتا ہے۔ قومی یوم صارف کے موقع پر اترپردیش میں معاوضہ قانون کو نافذ کرنے کے حوالے سے صارف کونسل نے ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین او پی سنگھ اور پارور کارپورین کے چئیرمین ایم دیوراجج سے گفتگو کی اور مینیجنگ ڈائرکٹر پاور کارپوریشن کے ساتھ اس ضمن میں میٹنگ منعقد گی۔ UP Electricity Consumers Compensation Law Likely to be implemented Next year
ریگولیٹری کمیشن کے ذریعے بنائے گئے معاوضہ قانون کو آن لائن سافٹ وئیر کے ذریعہ سے نافذ کرنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے اور نئے سال میں یہ قانون نافذ ہوسکتا ہے۔ صارف کاؤنسل کے صدر نے پاور کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر سے ہفتہ کو شکتی بھون میں ملاقات کے بعد انہیں ریاست کے بجلی صارفین کی جانب سے قومی یوم صارف پر مبارک باد دی۔ وہیں مینیجنگ ڈائرکٹر پاور کارپوریشن نے بھی صارف کونسل کے صدر کو اس موقع پر مبارک باد دی۔