اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش: چھٹےمرحلے کے انتخابات کی تیاریاں مکمل - up election commission prepared for 6th phase election

ریاست اتر پردیش کےچیف الیکٹرول آفیسر ایل وینکٹیشور لو نے تفصیلات بیان کرتےہوئے کہا کہ انتخابی کمیشن کی جانب سے ساری تیاری مکمل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 11, 2019, 6:24 PM IST

چھٹے مرحلےمیں اتر پردیش کے 16 اضلاع کی 14 پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ ہوگی۔

متعلقہ ویڈیو

پرامن ووٹنگ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

یہاں رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 57 لاکھ 71 ہزار 245 ہے۔

جن میں سے مرد کی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار 827، خواتین کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 88 ہزار 925 اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 1493 ہے۔

ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔

بقیہ تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

پولنگ سینٹر کی تعداد 16 ہزار 998
پولنگ اسٹیشن کی تعداد 29 ہزار 76
بیلٹ یونٹ 35 ہزار 544
کنٹرول یونٹ 35 ہزار 356
وی وی پیٹ 35 ہزار 647
کریکٹیکل پولنگ سٹیشن 4 ہزار 995

ان 14 لوک سبھا سیٹوں پر سب سے زیادہ ووٹرز پھول پور سیٹ پر 20 لاکھ 6ہزار 228 اور سب سے کم پرتاپگڑھ لوک سبھا سیٹ سے 17 لاکھ 5ہزار 457 ہیں۔

ان 14 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کی تعداد 117 ہے، جس میں سے سب سے زیادہ جونپور میں 20 امیدوار ہیں، جب کہ سب سے کم سنت کبیر نگر میں محض 7 امیدواروں ہی ہیں۔

چیف الیکٹرول آفیسر نے بتایا کہ پولنگ کے دوران خراب مشین کو بدل دیا جائے گا۔ اس کے لئے ریزرو میں مشین موجود رہتی ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما نے چیف الیکٹرول آفیسر سے ملاقات کے دوران اس تشویش کا اظہار کیا کہ اعظم گڑھ میں پولنگ اسٹیشن پر بوتھ کپیچرنگ ہوسکتی ہے، اس لیے یہاں سیکورٹی فورسز کے سخت انتظامات کئے جائیں۔

ووٹنگ کے دوران ریاست کے تمام پارلیمانی حلقے کے اسکول اور کالج اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details