ریاست اتر پردیش کی 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر آج پر امن طریقے سے صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ سبھی پولنگ مراکز پر سکیورٹی کے معقول انتظامات کیے ہوئے ہیں صدر سیٹ سے بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹیکت نے بھی اپنی پوری فیملی کے ساتھ اپنے ووٹ دیا۔
راکیش ٹکیٹ نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اس دوران راکیش ٹکیت نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ دینا جمہوری حق ہے اور ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں، وہ نوٹا نہ دبا کر ووٹ کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آندولنر کاری مضبوط ہونے چاہیے۔ تیار دونوں چیزوں پر رہنا چائیے، ووٹ پر بھی اور آندولن پر بھی۔
یہ بھی پڑھیں: UP Election Live Update: پہلے مرحلے کی پولنگ جاری، گیارہ بجے تک 20.03 فیصد پولنگ
واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جس کے لیے کل 623 امیدوار میدان میں ہیں۔ پہلے مرحلے میں کل 2،27،83،739 رائے دہندگان ہیں۔