اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Road Show in Aligarh: علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام نے برسائے پھول - اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022

ضلع علی گڑھ میں کانگریس کی ریاستی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے گذشتہ روز علی گڑھ میں روڈ شو کیا، روڈ شو کے دوران پرینکا گاندھی کا عوام نے پھولوں سے شاندار استقبال کیا، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔ Priyanka Gandhi Road Show in Aligarh

علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام نے برسائے پھول
علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام نے برسائے پھول

By

Published : Feb 6, 2022, 4:15 PM IST

علیگڑھ:اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Assembly Elections 2022 کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو اپنی طرح راغب کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور کیمپین کررہے ہیں۔ تو وہیں کانگریس کی ریاستی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اگلاس اسمبلی سے پرتی دھنگر، علی گڑھ شہر اسمبلی سے سلمان امتیاز اور علی گڑھ کول اسمبلی سے وویک بنسل کی حمایت میں ووٹ مانگے۔Priyanka Gandhi Road Show in Aligarh
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے باب کے قریب اے ایم یو کے سابق اور موجودہ طلبہ نے بھی پرینکا گاندھی کا استقبال کیا اور اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خان کی ایک تصویر پرینکا گاندھی کو تحفہ میں دیا۔ جس کو پرینکا گاندھی نے تسلیم کرتے ہوئے سرسید احمد خان کی تصویر کے ساتھ تصویر بھی کلک کروائیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ علی گڑھ میں اس طرح کا پہلا روڈ شو ہے جو دیر رات تک جاری رہا۔

علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام نے برسائے پھول

یہ بھی پڑھیں: Youth Congress Protest:'بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام بدل کر بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھا جائے'

دوسری طرف کانگریس کے ترجمان آغا یونس نے بتایا کہ پرینکا گاندھی کا ہر جگہ خیر مقدم کیا گیا، روڈ شو کے دوران عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ کانگریس 2022 کے انتخابات میں کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details