اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یوپی میں آج سب سے زیادہ 1685 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا کا قہر، لکھنؤ کے معروف ڈاکٹر کا انتقال - اتر پردیش میں کورونا وائرس
یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 38676 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1012 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ کے بلرام پور ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر عزیز کی کورونا سے موت ہو گئی۔ وہ شہر کے پی جی آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کتنی تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔
صوبے میں اب تک 25743 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 1170، غازی آباد سے 2131، نوئیڈا سے 2811، میرٹھ سے 1074، کانپور سے 1170، سہارنپور سے 432، وارانسی سے 507 اور دارالحکومت لکھنؤ سے 1159۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 1012 موت ہوئی۔
آگرہ میں 95، میرٹھ میں 93، کانپور شہر میں 93، غازی آباد میں 62، علی گڑھ میں 25، فیروز آباد میں 33، مراد آباد میں 32 اور لکھنؤ میں 40۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔