ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی(Barabanki) میں ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن( diploma pharmacist association up) آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں احتجاج کرنے والے ہیں۔ اترپردیش ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ حکومت ڈپلومہ کرنے والے فارماسسٹ کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے، جبکہ محکمہ صحت کے وزیر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ڈپلومہ فارماسسٹ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو انتخابات میں اس کے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
Up Diploma Pharmacist Association:اترپردیش ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن دسمبر میں احتجاج کرے گی - updpa protest in barabanki
اترپردیش ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن ( Diploma pharmacist association up) نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے احتجاج کرے گی۔ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ان کے پرانے پینشن کو جلد از جلد بحال کیا جائے، اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی غیر موجودگی میں فارماسسٹ کو دوا لکھنے، فارماسسٹ عہدے کا نام بدل کر فارمیسی افسر کرنے، فارماسسٹ کی سی ایچ کے عہدے پر تعیناتی، فارماسسٹ کے لیے عہدوں کی تشکیل اور خالی عہدوں پر فوری طور پر تقرری کیے جانے جیسے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کیا جائے۔
![Up Diploma Pharmacist Association:اترپردیش ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن دسمبر میں احتجاج کرے گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13703791-498-13703791-1637577393346.jpg)
واضح رہے کہ ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کے پرانے پینشن کو جلد از جلد بحال کیا جائے، اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی غیر موجودگی میں فارماسسٹ کو دوا لکھنے، فارماسسٹ عہدے کا نام بدل کر فارمیسی افسر کرنے، فارماسسٹ کی سی ایچ کے عہدے پر تعیناتی، فارماسسٹ کے لیے عہدوں کی تشکیل اور خالی عہدوں پر فوری طور پر تقرری کیے جانے جیسے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کیا جائے۔
اسی کے پیش نظر اترپردیش ڈپلومہ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سشیل بڈولا نے بارہ بنکی میں ضلع کے تمام فارماسسٹ کے ساتھ میٹنگ کرکے احتجاج کی منصوبہ بندی تیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران فارماسسٹ نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کام کیا، کئی فارماسسٹ نے اپنی جان گوائی لیکن اس کے باوجود حکومت نے ان کا اعزاز کرنے کے باوجود انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی ہے۔ اسلئے وہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے اپنے مطالبات کے حوالے سے احتجاج کریں گے۔