نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دیکر انہیں روزگار مہیا کرانے کے مقصد سے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے بریٹھی گاؤں میں نارائن سیوا سنستھان کا بھومی پوجن کے بعد سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما، ریاستی وزیر آشتوش ٹنڈن، برجیش پاٹھک اور آر ایس ایس کے سہہ سنگھ کاریواہ کرشن گوپال نے مشترکہ طور پر بھومی پوجن کے بعد سنگ بنیاد رکھا.
واضح ہو کہ نارائن سیوا سنستھان لکھنؤ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں لمبے وقت سے مالی طور پر کمزور لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کا کام کرتی آ رہی ہے۔ نارائن سیوا سنستھان میں تین مرحلوں میں نوجوانوں کو ہر طرح کے ہنر کی تربیت مہیا کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں مزدوروں کو ٹھیلا اور مالی مدد فراہم کرکے بااختیار بنایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں سکیورٹی گارڈز کی ٹریننگ دیکر روزگار مہیا کرایا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں نائی، الیکٹریشین، پلمبر، کمپیوٹر وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گیْ
بارہ بنکی: نارائن سیوا سنستھان کا سنگ بنیاد - بارہ بنکی میں نارائن سیوا سنستھان کا سنگ بنیاد
بارہ بنکی کے بریٹھی گاؤں میں نارائن سیوا سنستھان کا بھومی پوجن کے بعد سنگ بنیاد رکھا گیا۔
![بارہ بنکی: نارائن سیوا سنستھان کا سنگ بنیاد نارائن سیوا سنستھان کا سنگ بنیاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9996546-773-9996546-1608826280865.jpg)
نارائن سیوا سنستھان کا سنگ بنیاد
نارائن سیوا سنستھان کا سنگ بنیاد
سنگھ کے رکن کرشن گوپال نے کہا کہ جس طرح مسلسل ہنرمند لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اس لیے ہمیں بڑے پیمانے پر اس طرح کے ادارے کو شروع کرنے کی فکر کرنی چاہیے۔
بھومی ہوجن اور سنگ بنیاد کی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے اسکل ڈیولپمینٹ مہندر ناتھ پانڈے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس ادارے کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کے اداروں سے وزیراعظم نریندر مودی کے خواب کو مکمل کرنے میں کافی کامیابی حاصل ہوگی۔