اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد میں کورونا کے 16 نئے معاملے

اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں کورونا کے 16 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 276 ہوگئی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 59 ہے۔

غازی آباد میں کورونا کے 16 نئے معاملے
غازی آباد میں کورونا کے 16 نئے معاملے

By

Published : May 30, 2020, 7:46 AM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل ضلع غازی آباد میں روزانہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

غازی آباد میں کورونا کے 16 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح سے کل مریضوں کی تعداد 276 ہوگئی ہے۔ حالانکہ فعال مریضوں کی تعداد 59 ہے۔

غازی آباد میں کورونا کے 16 نئے معاملے

غازی آباد میں کل 249 معاملے موصول ہوئے ہیں۔ جن میں سے 233 رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ یہ انتظامیہ کے لئے راحت کی بات ہوسکتی ہے، لیکن جس طرح مریضوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے تشویش بڑھ جاتی ہے۔ لیکن انتظامیہ کا دعوی ہے کہ مریضوں کے صحت یاب کی رفتار بہت زیادہ ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں مریض صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انتظامیہ کو سب سے بڑا شبہ یہ ہے کہ دہلی کے رابطے میں آنے کے بعد زیادہ تر مریض انفکشن ہوچکے ہیں۔ اس کے پیش نظرغازی آباد میں سات لاکھ کی آبادی والا کھوڑا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تمام سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ لونی بارڈر کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لونی میں بیرونی لوگوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود مریضوں کی تعداد میں اضافہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details