وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوبتایاگیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے 255 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی عرصے میں 397 متاثرہ افراد کا کامیابی کے ساتھ علاج کرکے انھیں ڈسچارج کیاگیا۔ فی الحال انفیکشن کے ایکٹیو کیس کی تعداد 4000 سے کم ہو کر 3910 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2444275 کووڈ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک کل 05 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار 488 کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی ریکوری کی شرح 98.5 فیصد ہے۔وزیر اعلیٰ کو بتایاگیا کہ 06 لاکھ ویکسینوں کے ہدف کے مقابلہ میں 21 جون 2021 کو ریاست میں 07 لاکھ 29 ہزار 197 ویکسین کی ڈوز فراہم کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ کورونا کی روک تھام اور علاج کے انتظامات کومستحکم بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹریس ، ٹیسٹ اور ٹریٹ‘ کی پالیسی کی وجہ سے ریاست میں کووڈ انفیکشن کے معاملات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ کووڈ انفیکشن کم ہوا ہے ، لیکن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔اس لئے تھوڑی لاپرواہی پر بھی بھاری پڑ سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر لوگوں کو انفیکشن کی روک تھام کے بارے میں مستقل بیداری اور کووڈ ویکسی نیشن کا کام پوری رفتار سے چلایا جائے۔
مزید پڑھیں :نوئیڈا : کورونا کیسیز میں نمایاں کمی
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ بازاروں وغیرہ جیسے عوامی مقامات پر بھیڑ جمع نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے لئے موثر کوشش کی جائے۔ ٹریفک کومتواتر رکھنے اور کورونا پروٹوکال کی پیروی کے لئے پبلک ایڈریس سسٹم کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ باہر جانے والے افراد ماسک کا استعمال کریں اور دو گز کے فاصلے پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل منظم انداز میں جاری رکھا جائے۔