سرکاری ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ 'اتر پردیش کے ضلع بستی میں کووڈ ۔19 کے 15مریضوں کی دوسری اور تیسری جانچ رپورٹ پیر کو منفی آئی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق ان سبھی 15مریضوں کو ہسپتال سے ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
بستی میں کورونا وائرس کے 15 مریض صحتیاب - دوسری اور تیسری جانچ رپورٹ
اترپردیش کے ضلع بستی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 15 افراد کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے پھول مالا پہنا کر ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
بستی میں کورونا وائرس کے 15 مریض صحت یاب
ذرائع نے بتایا کہ 'اب تک ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 141 ہے۔ ان میں سے ایک خاتون غازی پور کی تھیں۔ دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ 28 پہلے ہی شفایاب ہوچکے تھے اور پیر کو 15مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ضلع میں اب 95 کورونا کے مریض رہ گئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔