اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی: کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے کم - UP: Corona positive number of patients less than 5,000

اترپردیش میں گذشتہ تین مہینوں کے بعد آج پہلی بار کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5000 ہزار سے کم ہوئی۔ ریاست میں متاثرین کی شرح کم ہو کر 0.3 فیصد پہنچ گیا ہے۔

یوپی:کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5ہزار سے کم
یوپی:کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5ہزار سے کم

By

Published : Jun 19, 2021, 6:31 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں محض 294 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ اس مدت میں مختلف اسپتالوں سے 592 مریض شفایاب ہوئے۔

اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 5000سے کم ہے۔اور اب 4957مریض اس بیماری میں مبتلا ہیں جن میں سے 3350ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

ماسوا لکھنو کے ریاست کے تمام اضلاع میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 200سے کم ہے۔کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کے شفایابی شرح 98.4فیصدی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی تیسری لہر کے لیے تمام ریاستی حکومتیں تیاری کریں: مایاوتی

افسران کے مطابق ریاست میں مجموعی طور سے پازیٹیو ریٹ3.1فیصد ہے۔

منگل کو ریاست کے مختلف لیبوں میں 273426نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ٹسٹ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 55000515ہوگئی۔

جبکہ ٹیکہ کاری کے ضمن میں ابھی تک 2.50کروڑ شہریوں نے ٹیکہ کاری کروائی ہے۔جن میں سے 5562528افراد 18 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details