لکھنو:اترپردیش کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز عالم نے اس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یوپی بورڈ کے نصاب میں وی ڈی ساورکر کو شامل کرنا بہت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ساورکر کی سوانح حیات پڑھانے سے طلبہ بزدل ہوں گے۔ پورے ملک کو پتہ ہے کہ ساورکر نے انگریزوں سے معافی مانگی تھی۔ انگریزوں نے ان کا وظیفہ باندھ دیا تھا اور فرقہ پرست طاقتوں کو مضبوط کرنے کے لیے وعدہ بھی کیا تھا۔ حب الوطنی کا ایک نیا فارمولا بھی پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ازادی میں ساورکر نے انگریزوں کا ساتھ دیا اور ان کے لیے کام بھی کیا جب وہ جیل گئے تو ان سے معافی بھی مانگی لہذا ایسے شخص کو انے والی نسلوں کو پڑھانا ان کو بزدل کرنا جیسا ہوگا۔ بھارت بزدلوں کا ملک نہیں ہے بلکہ بہادروں کا ملک ہے اور ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔