اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ladki Hoon, Lad Sakti Hoon Marathon: لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں میراتھن، بد نظمی کا شکار! - کانگریس کے میراتھن میں درجنوں کالج کی طالبہ کی شرکت

بریلی شہر کے بِشپ منڈل انٹر کالج کے میدان میں آج کانگریس پارٹی نے ”لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں میراتھن Ladki Hoon, Lad Sakti Hoon Marathon ریس“ منعقد کی۔ جس میں ایک درجن سے زائد انٹر کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔

اومیکرون اور کورونا وائرس کو لے کر پولیس انتظامیہ کا فلیگ مارچ
لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں میراتھن بد نظمی کا شکار!

By

Published : Jan 5, 2022, 8:56 PM IST

بریلی میں آج ضلع کانگریس کمیٹی نے Ladki Hoon, Lad Sakti Hoon Marathon ”لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں میراتھن ریس“ کا انعقاد کیا۔ جس میں ایک درجن سے زائد انٹر کالجوں کے طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لیکن ہزاروں طالبات ہونے کی وجہ سے بدانتظامی ہوگئی اور ریس شروع ہونے کے ساتھ ہی چار طالبات گر کر زخمی ہو گئیں۔ اس کے بعد بمشکل پارٹی کارکنان نے انہیں ہجوم سے باہر نکالا اور ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔

ویڈیو
بریلی شہر کے بِشپ منڈل انٹر کالج کے میدان میں آج کانگریس پارٹی نے ”لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں میراتھن ریس“ منعقد کی۔ جس میں شہر کے اسلامیہ گرلس انٹر کالج، کستوربہ انٹر کالج، رانی اونتی بائی انٹر کالج، بھوڑ کنیا انٹر کالج سمیت ایک درجن سے زائد کالجوں کی طالبات نے شرکت کی۔ اس ریس کا عنوان ”لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں“ ہونے کی وجہ سے صرف طالبات کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔

ہزاروں طالبات، بِشپ انٹر کالج کے میدان میں جمع ہوئیں۔ جیسے ہی ریس کا آغاز ہوا ابتدا میں ہی تقریباً ایک درجن طالبات گر گئیں اور پیچھے سے دوڑکر آنے والی تمام طالبات ایک دوسرے پرگرنے لگیں۔ جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پارٹی کے کچھ کارکنان ہمت کرکے آگے آئے اور گری ہوئے طالبات کو اُٹھایا اور اُنہیں ہجوم سے نکال کر باہر لائے۔ ان میں چار طالبات زخمی ہو گئیں، جنہیں فوراً ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ گرنے والی طالبات کو زیادہ چوٹ نہیں آیا ہے معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں، عنوان سے منعقدہ یہ ریس تقریباً پانچ کلومیٹر لمبی تھی۔ جس کی وجہ سے سیکڑوں طالبات اپنی منزل پر پہنچے سے قبل ریس سے علیحدہ ہو گئیں۔ جبکہ اسکولوں میں منعقد ہونے والی دوڑ کی کارکردگی میں حصہ لینے والے تمام طالبات نے اپنی ریس مکمل کی اور آخیر تک مقابلے میں اپنی قسمت کی آزمائی۔

اس ریس میں کانگریس پارٹی کی جانب سے کچھ انعامات بھی طے کیے گئے تھے۔ ریس میں اول پوزیشن ونیتا گُرجر نے حاصل کیا، جسے بطور انعام اسکوٹی دی گئی۔ جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے رینو اور تیسرے نمبر پر آنے والی کاجل چکرورتی کو بھی انعامات سے نوازہ گیا۔

ریس میں بدانتظامی ہونے کی وجہ سے چار طالبات کے زخمی ہونے پر کانگریس لیڈران نے معافی طلب کی اور کہا کہ ہزاروں طالبات کے ہجوم میں معمولی طور پر افراتفری کا ماحول ہو جانا لازمی ہے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details