اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کے رہنما نصیب پٹھان کا انتقال - کورونا سے متاثر پائے گئے

پٹھان گاندھی خاندان کے قریبی لیڈروں میں سے ایک تھے۔ وہ بجنور سے دو بار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔

کانگریس کے رہنما نصیب پٹھان
کانگریس کے رہنما نصیب پٹھان

By

Published : Oct 4, 2020, 9:03 PM IST

اترپردیش قانون ساز کونسل کے سابق رکن ( ایم ایل سی ) نصیب پٹھان کا اتوار کے روز میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر تقریبا 65 سال تھی۔ خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پٹھان کی طبیعت بگڑنے پر 30 ستمبر کو کورونا کی جانچ کرائی گئی تھی، جس میں وہ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ انہیں گورو گرام میں واقع میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے پٹھان نے آخری سانس لی۔

پٹھان گاندھی خاندان کے قریبی لیڈروں میں سے ایک تھے۔ وہ بجنور سے دو بار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔ نصیب پٹھان کی موت سے کانگریس اور ان کے حامیوں کو گہرا دھچکا لگا ہے۔ پٹھان کے جسد خاکی کو بجنور لایا جا رہا ہے اور آج ہی ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کی صلاحیت نکھارنے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ


اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے قانون ساز کونسل کے سابق رکن (ایم ایل سی) نصیب پٹھان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

یوگی نے تعزیتی پیغام میں مالک سے روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے سوگوار اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details