اردو

urdu

By

Published : Jul 3, 2020, 11:24 AM IST

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا کے 817 نئے معاملے درج

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار مطابق کے ریاست میں اب تک 24906 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 735 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا کے 817 نئے معاملے درج
اتر پردیش میں کورونا کے 817 نئے معاملے درج

ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 817 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


صوبے میں اب تک 17221 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

آگرہ سے 1034، غازی آباد سے 809، نوئیڈا سے 1526، میرٹھ سے 712، کانپور سے 882، سہارنپور سے 346، وارانسی سے 322 اور دارالحکومت لکھنؤ سے 747۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 735 موت ہوئی۔

آگرہ میں 90، میرٹھ میں 87، کانپور شہر میں 52، غازی آباد میں 57۔ علی گڑھ میں 23،، فیروز آباد میں 26 مراد آباد میں 24 اوع لکھنؤ میں 22۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی ماہ سے ہر روز 25 ہزار کورونا ٹسٹ کئے جائیں گے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ دارالحکومت لکھنؤ میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر تک کورونا وائرس پہنچ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details