اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش: کورونامتاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار مطابق ریاست میں اب تک 20973 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 630 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم

By

Published : Jun 27, 2020, 11:06 AM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 762 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


صوبے میں اب تک 13583 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ آگرہ سے 976, غازی آباد سے 566, نوئیڈا سے 1039, میرٹھ سے 581, کانپور سے 682, سہارنپور سے 291 ، وارانسی سے 272 اور دارالحکومت لکھنؤ سے 616۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 630 موت ہوئی۔ آگرہ میں 88، میرٹھ میں 79، کانپور شہر میں 44، غازی آباد میں 50، علی گڑھ میں 22، فیروز آباد میں 22، مراد آباد میں 18 اور لکھنؤ میں 15۔

اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔


اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔

سی ایم ہیلپ لائن کے ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پولیس اہلکار بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details