اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 24089 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 718 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

By

Published : Jul 2, 2020, 11:35 AM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 585 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

صوبے میں اب تک 16629 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ
محکمہ صحت کے مطابق آگرہ سے 1021, غازی آباد سے 761, نوئیڈا سے 1523, میرٹھ سے 696, کانپور سے 854، سہارنپور سے 347، وارانسی سے 309، دارالحکومت لکھنؤ سے 707۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 718 موت ہوئی۔ آگرہ میں 89، میرٹھ میں 87، کانپور شہر میں 51، غازی آباد میں 56، علی گڑھ میں 23، فیروز آباد میں 25، مراد آباد میں 23 اور لکھنؤ میں 22ْ ۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی ماہ سے ہر روز 25 ہزار کورونا ٹسٹ کئے جائیں گے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details