اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 1778 اموات - COVID UPDATE
یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 98289 ہزار افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1778 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں رکارڈ 4473 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 50 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 98289 ہیں،لکھنؤ میں 9517، نوئیڈا میں 5550، غازی آباد میں 5488، کانپور نگر میں 6160، میرٹھ میں 2385، آگرہ میں 1899، وارانسی میں 3302، بلند شہر میں 1429، مراد آباد میں 2135، علی گڑھ میں 1623، جونپور میں 2186، فیروزآباد میں 779، سہارنپور میں 1169، بستی میں 991، رام پور میں 1247، بارہ بنکی میں 1293، امیٹھی میں 500
صوبے میں اب تک 55393 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے 4728، نوئیڈا سے 4545، غازی آباد سے 4285، کانپور سے 2384، میرٹھ سے 1807، آگرہ سے 1494، سہارنپور سے 706۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1778 موت ہوئی۔ کانپور شہر میں 220، لکھنؤ میں 120، میرٹھ میں 112، آگرہ میں 99، وارانسی میں 83، غازی آباد میں 64، پریاگ راج میں 60، مراد آباد میں 58، گورکھپور میں 56، فیروز آباد میں 41، علی گڑھ میں 26۔اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 40191 ہیں، لکھنؤ میں 4345، کانپور میں 3640، وارانسی میں 1756، جھانسی میں 743، غازی آباد میں 929، نوئیڈا میں 921۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
اتر پردیش میں مسلسل کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔