اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 1348 اموات - متاثر مریضوں کی تعداد

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 60923 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1348 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 1348 اموات
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 1348 اموات

By

Published : Jul 25, 2020, 9:03 AM IST


اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 2712 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک ایک دن میں رکارڈ 50 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں کورونا مثبت معاملوں کو تعداد 5410 ہیں ، نوئیڈا میں 4580، غازی آباد میں 4551، کانپور نگر میں 3246، میرٹھ میں 2004، آگرہ میں 1589، وارانسی میں 1817، بلند شہر میں 1176، مراد آباد میں 1176، علی گڑھ میں 1069، جونپور میں 1252، فیروزآباد میں 629، سہارنپور میں 742، بستی میں 633، رام پور میں 665، بارہ بنکی میں 814 اور امیٹھی میں 369۔

صوبے میں اب تک 37712 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

نوئیڈا سے 3619، غازی آباد سے 3468، لکھنؤ سے 1961، کانپور سے 1583، میرٹھ سے 1540، آگرہ سے 1287، سہارنپور سے 564۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1348 موت ہوئی۔

کانپور شہر میں 159، میرٹھ میں 104، آگرہ میں 99، غازی آباد میں 64، لکھنؤ میں 72، مراد آباد میں 48، فیروز آباد میں 39، علی گڑھ میں 26۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

پازیٹیو کیس 21711 ہیں، لکھنؤ میں 3389، کانپور میں 1602، وارانسی میں 1130، جھانسی میں 1055، غازی آباد میں 909، نوئیڈا میں 895۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں پازیٹیو مریض ہیں۔


یوگی حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود نہ دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کی روک تھام ہو پا رہی ہے اور نہ ہی صوبے میں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یو پی میں سنیچر اور اتوار کو صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اب اتر پردیش میں پورے ہفتے شراب کی دوکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details