اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا کا قہر، ایک دن میں 1346 مثبت کیسز

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 30089 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 827 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم، ایک دن میں 1346 مثبت کیسز
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم، ایک دن میں 1346 مثبت کیسز

By

Published : Jul 8, 2020, 10:16 AM IST


اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج سب سے زیادہ 1346 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


صوبے میں اب تک 19627 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آگرہ سے 1090، غازی آباد سے 977, نوئیڈا سے 1785, میرٹھ سے 828, کانپور سے 978, سہارنپور سے 364, وارانسی سے 384 اور دارالحکومت لکھنؤ سے 940۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 827 موت ہوئی ہے۔

آگرہ میں 93، میرٹھ میں 89، کانپور شہر میں 62، غازی آباد میں 63، علی گڑھ میں 24، فیروز آباد میں 30، مراد آباد میں 28، لکھنؤ میں 26۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔


دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پہلے چند مریض ہی مثبت پائے جاتے تھے لیکن اب بڑی تعداد میں متاثرین پائے جا رہے ہیں۔

ایک طرف جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا جا رہا ہے وہیں دوسری جانب تقریبا 70 فیصد متاثرین صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details