اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی ادتیہ ناتھ نے بریلی میں کوویڈ سے معلق جائزہ اجلاس طلب کیا - کوویڈ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے بریلی کے ترشول ایئر بیس پہنچے۔ وہاں سے وہ اپنے قافلے کے ساتھ بریلی ڈویژن کے کمشنر دفتر پہنچے۔

up cm yogi adityanath visits bareilly commissionerate
یوگی ادتیہ ناتھ نے بریلی میں کوویڈ سے معلق جائزہ اجلاس طلب کیا

By

Published : Aug 8, 2020, 3:35 AM IST

یوگی ادتیہ ناتھ نے کوویڈ۔19 کے متعلق جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران بریلی ڈویژن کے چاروں اضلاع بریلی، بدایوں، شاہ جہاںپور اور پیلی بھیت کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ بریلی ضلع ڈی ایم، ایس ایس پی، کمشنر، ڈی آئی جی اور اے ڈی جی موجود رہے۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے بریلی میں کوویڈ سے معلق جائزہ اجلاس طلب کیا

محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے اُنہوں نے تفصیل سے کورونا وائرس کے بڑھتے مریضروں کی تعداد کے بابت پوچھ گچھ کی۔ غور طلب ہے کہ بریلی ضلع میں اب تک 92 افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے، جبکہ اب تک 3 ہزار 228 لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1040 ہے۔ اس حوالے سے صحتیاب ہونے والے افراد سے تین گنا زیادہ لوگوں کی اس موذی مرض سے موت ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع میں کورونا سے بچاؤ کے لیے گزشتہ ماہ صنعتی ترقیاتی کمشنر آلوک ٹنڈن اور ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت امیت موہن پرساد کو بریلی بھیجا تھا۔ دونوں افسران نے کلکٹریٹ کے کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔

کمشنری میں ضلع انتطامیہ اور صحت محکمہ کے افسران نے میٹنگ بھی کی لیکن اس میٹنگ کا کوئ اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد نوڈل آفیسر نونیت سہگل جہاز سے پی جی آئی ڈاکٹروں کی ٹیم لیکر بریلی پہنچے۔ دو دن یہاں قیام کیا۔ ضلع میں تین میڈیکل کالجوں میں بھی کورونا مثبت مریضوں کے علاج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان تمام کوششوں سے جب کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا تو وزیراعلیٰ نے خود بریلی میں جائزہ میٹنگ کی۔

کوویڈ کی روک تھام کے لیے کئے گئے انتظامات کا ”پاور پوائنٹ پریزینٹیشن“ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے آنے کا پروگرام طے ہونے کے بعد سے ہی وکاس بھون میں پی پی ٹی کی تیاری کل رات میں ہی مکمل کر لی گئی تھی۔ میڈیکل کالجوں میں کورونا مثبت مریضوں کا ہو رہا علاج پی پی ٹی کے ذریعے ہی وزیر اعلیٰ کو دکھایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details