اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Yogi Adityanath اپوزیشن کا رویہ جمہوریت کو کمزور کرنے والا، یوگی

نئی پارلیمنٹ عمارت کے افتتاح کے سلسلے میں کانگریس سمیت کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ اپوزیشن کی بے بنیاد بیان بازی ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے والا ہے۔

اپوزیشن کا رویہ جمہوریت کو کمزور کرنے والا
اپوزیشن کا رویہ جمہوریت کو کمزور کرنے والا

By

Published : May 25, 2023, 6:51 PM IST

لکھنؤ:ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں 28مئی کی تاریخ اور فخریہ لمحہ کے طور پر درج ہونے جارہا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے جمہوریت کے مظہر نئے پارلیمنٹ کو ملک کو وقف کیا جائے گا جو کہ ایک قابل فخر لمحہ ہوگا۔ اس تاریخی موقع پر کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ جس طرح کے تبصرہ و بیان بازی کی جارہی ہے وہ کافی تکلیف دہ، غیر ذمہ دارانہ اور جمہوریت کو کمزور کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ دنیا میں اسے جمہوریت کی ماں کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں ہندوستان کی اس تصویر کو ایک نئی پہچان دی ہے۔ لیکن اپوزیشن کا یہ بیان جمہوریت کو کمزور کرنے والا ہے۔ اپوزیشن کی اس گھناؤنی کوشش کو پورا ملک دیکھ رہا ہے اور اپوزیشن کے اس حرکت کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے جواز کو لے کر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یوگی نے کہا کہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس آج کے تقاضوں کے مطابق ہے۔ یہ اگلے 100 سالوں کے وژن کے ساتھ بنایا گیا ہے اور یہ روایت اور جدیدیت کا امتزاج ہے۔ اسے ایک وژنری اپروچ کے ساتھ بنایا گیا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ ہر پارلیمنٹرین کو مناسب جگہ اور ہر قسم کی سہولت ملنی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کی آواز سننے کا ایک اہم پلیٹ فارم بننے والی یہ پارلیمنٹ دنیا میں ایک مثال قائم کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ لیکن اپوزیشن کی اس قسم کی بیان بازی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Slams BJP بی جے پی نے دیا کسانوں کو دھوکہ:اکھلیش

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ملک کے وزیر اعظم اس طرح کے افتتاحی پروگرام کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ انیکسی کا افتتاح اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کیا تھا۔ جبکہ پارلیمنٹ لائبریری کا سنگ بنیاد سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے رکھا تھا۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی مثالیں ہیں۔ اتنی مثالیں ہونے کے باوجود اپوزیشن جس طرح اس باوقار پروگرام کی گواہی کے تاریخی لمحے کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسے ملک اور ملک کے عوام ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ ہم اپیل کریں گے کہ تمام لوگ اس شاندار لمحے کا مشاہدہ کریں اور ہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے اس تاریخی لمحے میں شرکت کریں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details