اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنسی ہراسانی کی شکار خاتون جج کا چیف جسٹس کو خط، خودکشی کی مانگی اجازت - خاتون سول جج

female Judge writes to CJI اترپردیش کی ایک سول خاتون جج نے ڈسٹرکٹ جج پر جسمانی اور ذہنی استحصال کا الزام لگایا تھا لیکن الہ آباد ہائی کورٹ سے انصاف نہ ملنے پر خاتون جج نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر خودکشی کے لیے اجازت مانگی ہے۔

UP Civil female Judge writes open letter to CJI and asked Permission To End Life
جنسی ہراسانی کی شکار خاتون جج کا چیف جسٹس کو خط، خودکشی کی مانگی اجازت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 9:39 PM IST

لکھنئو: اترپردیش کی ایک خاتون سول جج نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر خودکشی کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون سول جج نے خط میں لکھا ہے کہ جب وہ 2022 میں بارہ بنکی ضلع میں تعینات تھی تو وہاں کے ڈسٹرکٹ جج نے ان کا جسمانی اور ذہنی استحصال کیا۔ اس کے خلاف انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ میں بھی اپیل کی تھی لیکن جج ہونے کے بعد بھی انہیں انصاف نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ چیف جسٹس کو خط لکھنے پر مجبور ہوگئیں۔

خط میں متاثرہ خاتون جج نے یہ بھی لکھا ہے کہ جج ہونے کے باوجود مجھے انصاف نہیں مل رہا تو عوام کو کیسے انصاف مل سکتا ہے۔ متاثرہ خاتون جج نے بتایا کہ میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا میں نے اسے خط میں لکھ دیا ہے۔ میں نے اس پورے معاملے کو لے کر عرضی بھی دائر کی تھی۔ لیکن وہ مسترد کر دیا گئی۔ خاتون جج نے یہ بھی بتایا کہ جب میں نے اس معاملے کی شکایت کی تو شکایت قبول ہونے میں تقریباً چھ ماہ لگ گئے جبکہ اس عمل میں تین ماہ لگتے ہیں۔

خاتون جج نے بتایا کہ فی الحال میں اپنی طرف سے کوئی سرکاری بیان نہیں دے سکتی۔ لیکن مجھے جو کچھ کہنا تھا میں نے اس خط میں لکھا ہے اور یہ میرا اوپن لیٹر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جج ہونے کے باوجود مجھے انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details