ریاست اتر پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر سریش کھنہ کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ سریش کھنہ نے جمعہ کے روز سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کووڈ ۔19 کے ٹیسٹ کے لیے نمونہ دیا تھا۔
کچھ دن پہلے کابینہ کے وزیر نے معائنہ کرنے میرٹھ کے میڈیکل کالج کا دورہ کیا تھا۔ وہاں سے واپسی پر معائنہ کے لیے ان کے ساتھ جانے والی ٹیم کے ایک ممبر کے کورونا ہونے کی بات سامنے آئی۔ تو آئیندہ روز ہی کابینہ کے وزیر نے جواہر بھون میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ میں اپنی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔