اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش ضمنی انتخابات میں 53.62 فیصد ووٹنگ - uttar pradesh news

اتر پردیش کی سات سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں 53.62 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ نتائج کا اعلان 10 نومبر کو کیا جائے گا۔ اتر پردیش میں 8 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے، لیکن صرف 7 سیٹوں کے لئے آج ووٹنگ ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رامپور کی 'سوار' سیٹ پر فی الحال الیکشن نہیں ہوا۔

UP by election on seven seats 53.62% voting
اتر پردیش ضمنی انتخابات میں 53.62 فیصد ووٹنگ

By

Published : Nov 3, 2020, 10:37 PM IST

ریاست کی جن 7 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے، ان میں بلند شہر، بانگر مؤ، گھا ٹم پور، دیوریا، نو گواں سادات، ملہانی اور ٹونڈلا جبکہ رامپور سیٹ پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

اتر پردیش ضمنی انتخابات میں 53.62 فیصد ووٹنگ

یو پی جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر رمیش چندر رائے نے ریلیز جاری کرکے بتایا کہ شام چھ بجے تک سات سیٹوں پر 53.62 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ کسی جگہ جھگڑے کی خبر نہیں ملی۔

1۔ نو گواں سادات میں 61.50 فیصد

2۔ بلند شہر میں 52.10 فیصد

3۔ ٹونڈلا میں 54 فیصد

4۔ ملہانی میں 56.65 فیصد

5۔ بانگر مؤ میں 50.59 فیصد

6۔ گھا ٹم پور میں 49.42 فیصد

7۔ دیوریا میں 51.05 فیصد۔

معلوم رہے کہ اتر پردیش میں جن سات سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے، ان میں دو سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کا قبضہ تھا، جبکہ چھہ سیٹوں پر بھاجپا کا قبضہ تھا۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے میں 54.64 فیصد پولنگ

سبھی پارٹیاں ان سیٹوں پر جیت کر سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں خود کو مضبوط بنانے کی کوشش میں رہیں گی۔ اس لحاظ سے ضمنی انتخابات کو 2022 اسمبلی الیکشن کا 'سیمی فائنل' کہا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details