اترپردیش حکومت نے ہفتہ کو یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔کورونا وبا کی وجہ سے بورڈ کے امتحانات منعقد نہیں ہوپائے تھے اور بورڈ نے انٹرنل اسائمنٹ و سابقہ نتائج کی بنیاد پر طلبہ کے نتائج کو تیار کرنے کافیصلہ کیا تھا۔
ہائی اسکول میں 99.53فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں جبکہ انٹر میڈیٹ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 97.88فیصدی رہی۔تاہم ایک بار پھر دونوں امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بازی ماری ہے۔سیکنڈری ایجوکیشن ڈائرکٹر ونجے کمار پانڈے نے ہفتے کو ان نتائج کا اعلان کیا۔
پانڈے نے کہا کہ ایسے طلبہ جو اپنے نمبرات سے مطمئن نہیں ہیں انہیں آگے اپنی نمبرات میں بہتری کے لئے ٹیسٹ دینے کا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نویں اور گیارہوں جماعت کے نمبرات اور پری بورڈ ٹیسٹ کو ان نتائج کا بنیاد بنایا گیا ہے۔ایسے طلبہ جو ان دونوں امتحانات میں شریک نہیں ہوئے ہیں فی الحال انہیں اگلے درجے میں پرموٹ کردیا گیا ہے۔