اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Board Result یوپی بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج - سیکنڈری ایجوکیشن کونسل یوپی بورڈ

سیکنڈری ایجوکیشن کونسل یوپی بورڈ نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ سکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن کونسل دیویا کانت شکلا کے مطابق امتحانات کے نتائج آج دوپہر 1:30 بجے آئیں گے۔ UP board result will be released Today

یوپی بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج
یوپی بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج

By

Published : Apr 25, 2023, 9:51 AM IST

لکھنؤ: ثانوی تعلیمی بورڈ آج یوپی بورڈ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا نتیجہ جاری کرے گا۔ سکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن کونسل دیویا کانت شکلا کے ذریعہ جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ کونسل منگل کو دوپہر 1:30 بجے امتحان کے نتائج کا اعلان کرے گی۔ اس بار یوپی بورڈ کے امتحان میں 53 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی تھی۔ یوپی بورڈ کا امتحان 16 فروری کو شروع ہوا اور 5 مارچ کو ختم ہوا۔ اس بار کونسل نے یوپی بورڈ کا امتحان ریکارڈ وقت میں کروا کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ طلباء اپنے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ upresult.nic.in اور upmsp.edu.in پر دیکھ سکتے ہیں۔

یوپی بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج

بتادیں کہ 2023 میں یوپی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کل 58 لاکھ 85 ہزار 745 طلباء نے شرکت کرنی تھی۔ جس میں ہائی سکول میں امتحان دینے والوں کی تعداد 31 لاکھ 16 ہزار 487 تھی۔ انٹرمیڈیٹ کے کل امیدواروں کی تعداد 27 لاکھ 69 ہزار 258 تھی۔ 5 مارچ کو ختم ہونے والے یوپی بورڈ کے امتحان میں کل 4 لاکھ 31 ہزار 551 طلباء نے امتحان چھوڑ دیا تھا۔ اس میں ہائی اسکول کے کل 2 لاکھ 8 ہزار 953 طلباء اور انٹرمیڈیٹ کے 2 لاکھ 22 ہزار 618 طلباء امتحان چھوڑ گئے تھے۔ یوپی بورڈ کے سکریٹری دیویا کانت شکلا کے مطابق سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی جوابی پرچوں کی جانچ کا کام وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس بار بورڈ نے امتحان کے انعقاد سے لے کر تشخیص تک کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب کونسل اپریل کے مہینے میں بورڈ کے امتحان کا نتیجہ جاری کر رہی ہے۔

آج یوپی بورڈ امتحان 2023 پر ایک نظر:۔

- ہائی اسکول میں امتحان دینے والوں کی تعداد 31 لاکھ 16 ہزار 487

- انٹرمیڈیٹ میں امتحان دینے والوں کی کل تعداد 27 لاکھ 69 ہزار 258

- دونوں امتحانات میں امتحان دینے والوں کی کل تعداد 58 لاکھ 85 ہزار 745، 8753 سینٹر ایڈمنسٹریٹر، 8753 ایکسٹرنل سینٹر ایڈمنسٹریٹر

- مجسٹریٹ کی تعداد 8753

- سیکٹر مجسٹریٹس کی تعداد 1390

- زونل مجسٹریٹس کی تعداد 455

- موبائل ٹیموں کی تعداد 521

- ریاستی سطح کے نگرانوں کی تعداد 75

مزید پڑھیں:۔UP Board Result 2022: یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے نتائج آج

ABOUT THE AUTHOR

...view details