لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ بورڈ نے طلباء کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ نے منگل کی رات امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ 17 مئی سے اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے دو شفٹوں میں ہونے والے امتحانات 24 مئی تک جاری رہیں گے۔ یوپی مدرسہ بورڈ کے زیر اہتمام سال 2023 کے لیے منشی/مولوی (ثانوی)، عالم (سینئر سیکنڈری)، کامل اور فاضل کے امتحانات 17 سے 24 مئی تک مکمل ہوں گے۔ بتاتے چلیں کہ منشی/مولوی (سیکنڈری) کے امتحانات پہلی شفٹ میں یعنی صبح 8 بجے سے صبح 11 بجے تک ہوں گے، جب کہ عالم (سینئر سیکنڈری) کامل اور فاضل کے امتحانات دوسری شفٹ میں یعنی 2 بجے سے شروع ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ شام 5 بجے سے یوپی مدرسہ بورڈ نے امتحان کی تاریخیں اپنے پورٹل https://madarsaboard.upsdc.gov.in پر بھی اپ لوڈ کر دی ہیں۔ مدارس کے طلباء مدرسہ پورٹل پر جا کر ٹائم ٹیبل دیکھ سکتے ہیں۔
UP Madarsa Board Exams اترپردیش مدرسہ بورڈ نے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا - کامل اور فاضل کے امتحانات
یوپی مدرسہ بورڈ کے زیر اہتمام سال 2023 کے لیے منشی/مولوی (ثانوی)، عالم (سینئر سیکنڈری)، کامل اور فاضل کے امتحانات 17 سے 24 مئی تک مکمل ہوں گے۔ UP Madrasah Board announced the exam dates
مزید پڑھیں:لکھنؤ: یوپی مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے
سالانہ تعطیل کے بعد مدارس آج یعنی 26 اپریل سے کھل رہے ہیں۔ یکم اپریل سے 30 ستمبر تک مدارس کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کہا کہ گرم ہواؤں/گرمی اور زیادہ سورج کی تپش سے بچوں کی صحت کے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے، جو اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کی طرف سے تسلیم شدہ اور امداد یافتہ مدارس پر موثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کے ذریعہ اعلان کردہ تعطیلات کا ٹائم ٹیبل 2023 میں مذکورہ حد تک ترمیم پر غور کیا جائے گا۔