اردو

urdu

By

Published : May 6, 2020, 4:01 PM IST

ETV Bharat / state

یوپی بورڈ: ہائی اسکول اور انٹر امتحانات کے کاپی جانچنے کا عمل شروع

ضلع ہاتھرس میں یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں امتحانات کے کاپی جانچنے کا عمل بدھ سے شروع کی جارہی ہے۔ یوپی کے دوسرے اضلاع میں یہ عمل منگل سے شروع ہو گئی ہے لیکن ہاتھرس میں کاپی جانچنے کا مرکز اورنج زون میں ہونے کی وجہ سے یہ عمل ایک دن بعد شروع کیا جارہا ہے۔

یوپی بورڈ: ہائی اسکول اور انٹر امتحانات کے کاپی جانچنے کا عمل شروع
یوپی بورڈ: ہائی اسکول اور انٹر امتحانات کے کاپی جانچنے کا عمل شروع

یوپی بورڈ ہائی اسکول اور انٹر کے امتحانات کے کاپی جانچنے کا عمل کورونا وائرس کی وجہ سے روکنا پڑا تھا۔ منگل سے بیشتر اضلاع میں یہ عمل شروع ہو گیا ہے، اب ہاتھرس شہر میں بھی کاپی جانچنے کا مرکز تعمیر ہو چکا ہے اور سنٹر کو سینیٹائز بھی کیا گیا۔

یوپی بورڈ: ہائی اسکول اور انٹر امتحانات کے کاپی جانچنے کا عمل شروع
یوپی بورڈ: ہائی اسکول اور انٹر امتحانات کے کاپی جانچنے کا عمل شروع

ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ بدھ سے یوپی بورڈ ہائی اسکول اور انٹر امتحانات کی کاپی جانچنے کا کام شروع کردی جائے گی۔ اس کے لیے رام باغ انٹر کالج، اکور انٹر کالج اور پی سی باگلہ انٹر کالج کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ ان تین مقامات پر کاپی جانچنے کا مراکز تعمیر کیے گئے ہیں۔

امتحانات کے کاپی جانچنے والے اساتذہ کا خیال رکھتے ہوئے سبھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر امتحانات کے نتائج آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details