ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ علاقے کے جنگل میں دوپہر کے وقت کئی کھیتوں کے اوپر سے ہو کر گزر رہے خستہ حالت بجلی کے تار گنے کے کھیت پر اچانک گر گیا۔ اس کی وجہ سے 15 سے 20 بیگہ گنا جل کر راکھ ہوگیا۔
بجنور میں گنے کے کھیت میں لگی آگ اگرچہ ابتدائی مرحلے میں وہاں موجود تمام کسانوں نے آگ بجھانے کے لئے جدوجہد کی لیکن کسان آگ پر قابو نہیں پاسکے۔
آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے لیکن جانوروں کے لئے چارہ نہ ملنے کے سبب کسان بہت پریشان ہیں ۔
بجنور میں گنے کے کھیت میں لگی آگ کسانوں نے محکمہ بجلی کے خلاف لاپرواہی برتنے کی شکات درج کرائی۔ محکمہ بجلی نے اس ضمن میں اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ کسانوں نے معاوضے کے لئے تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔