اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کو نہیں ملی احتجاج کی اجازت - کانگریس کارکنان میں انتظامیہ کے خلاف غصہ ہے

دہلی میں جامعہ ملیہ کے طلبہ پر پولس کی سختی کے خلاف احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر کانگریس میں مایوسی ہے۔ اس مسئلے کو لیکر کانگریس کارکنان میں انتظامیہ کے خلاف غصہ ہے۔ کارکنان نے انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ ایسا کر کے ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

کانگریس کو نہیں ملی احتجاج کی اجازت
کانگریس کو نہیں ملی احتجاج کی اجازت

By

Published : Dec 17, 2019, 8:13 PM IST

اطلاعات کے مطابق کانگریس کارنان کو ریاستی قیادت کی ہدایت پر ضلع میں جامعہ کے طلباء پر ہوئی پولس کی سختی کے خلاف بارہ بنکی کے چھایا چوراہے پر احتجاج کرنا تھا.

اس کے لئے کانگریس کارکنان نے پہلے انتظامیہ سے زبانی اجازت مانگی لیکن انتظامیہ نے تحریری طور پر اجازت طلب کرنے کی بات کہی۔

کانگریس کو نہیں ملی احتجاج کی اجازت

تحریری درخواست پر انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا. کانگریس کارکنان انتظامیہ کے اس قدم سے مایوس ہیں. انہوں نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت ان کی آواز کودبا نہیں سکتی ہے.


ABOUT THE AUTHOR

...view details