اردو

urdu

ETV Bharat / state

Positive Response On Pariksha Pe Charcha: امتحانات پر چرچہ پروگرام سے طلباء میں خوشی - پرکشا پہ چرچا

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھی وزیراعظم کے امتحانات پر چرچا پرکشا پہ چرچا پروگرام میں خاصہ جوش نظر آیا. طلباء نے وزیراعظم کے اس قدم کی ستائش کی اور کہا کہ اس پروگرام سے امتحانات کے وقت پیدا ہونے والا دباؤ ہلکا ہوتا ہے. Positive Response On Pariksha Pe Charcha

students
طلبہ

By

Published : Apr 5, 2022, 4:23 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھی وزیراعظم کے امتحانات پر چرچا پرکشا پہ چرچا پروگرام میں خاصہ جوش نظر آیا. طلباء نے وزیراعظم کے اس قدم کی ستائش کی اور کہا کہ اس پروگرام سے امتحانات کے وقت پیدا ہونے والا دباؤ ہلکا ہوتا ہے. جس سے نتیجے بہتر ہوں گے. طلبہ چاہتے ہیں ان کے علاوہ ان کے والدین کو بھی اس پروگرام کو سننا چاہیے. واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ پانچ برسوں سے امتحانات پر چرچہ پرکشا پہ چرچا پروگرام نام سے پروگرام کرتے ہیں. Positive Response On Pariksha Pe Charcha

ویڈیو

امتحانات سے قبل ہونے والے اس پروگرام میں وہ طلباء کے سوالات کا جواب دیتے ہیں اور ان کی رہنمائی کرتے ہیں. طلباء اور اساتذہ وزیراعظم کے اس قدم کو بہتر قرار دیتے ہیں. بارہ بنکی سینٹرل اسکول کے پرنسپل ایس این پانڈے بتاتے ہیں کہ طلباء میں اس پروگرام کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اب ایک عوامی تحریک بن چکا ہے. پہلے اس سے کچھ ہزار طلباء ہی منسلک ہوتے تھے، لیکن اب لاکھوں کی تعداد میں طلباء اس سے منسلک ہو رہے ہیں. انہوں کہا کہ دو برس بعد یہ پروگرام آف لائن ہو رہا اس سے آئندہ امتحانات میں ان کا نتیجہ بہتر رہے گا. Positive Response On Pariksha Pe Charcha

ABOUT THE AUTHOR

...view details