اردو

urdu

ETV Bharat / state

بستی: خاص برادری کے داخلے پر پابندی کا بورڈ لگانے والے دو گرفتار - پرتاپ پور گاؤں

اتر پردیش کے ضلع بستی کے چھاؤنی علاقے کے ایک گاؤں میں مخصوص برادری کے داخلے پر روک لگانے سے متعلق بورڈ لگائے جانے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

up basti Two arrested for banning the entry of a particular community
بستی: خاص برادری کے داخلے پر پابندی کا بورڈ لگانے والے دو گرفتار

By

Published : Apr 9, 2020, 6:15 PM IST

پولیس نے بتایا کہ چھاؤنی علاقے کے پرتاپ پور گاؤں میں کچھ افراد نے ایک مخصوص ذات کے لوگوں کے گاؤں میں داخلے پر روک لگانے سے متعلقہ بورڈ لگایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر پہنچی پولیس نے بدھ کو پرتاپ پور گاؤں کے دو افراد پرنس عرف پرسانت سنگھ اور بھانو نشاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف دفعہ188، 295 کے، 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ نسلی تفریق پھیلانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details