اردو

urdu

By

Published : Apr 7, 2020, 3:40 PM IST

ETV Bharat / state

پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

بریلی میں کرم پور گاؤں کے مقامی باشندوں اورپولس کے مابین تصادم کے معاملے میں پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔

پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد گرفتار
پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

اترپردیش کے ضلع بریلی میں پولیس نے سخت رُخ اختیار کرتے ہوئے 42 افراد کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، ضلع میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی، قتل کی کوشش، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، ہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے والی تین خواتین سمیت تین درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لایا گیا۔

گزشتہ شب موضع کرم پور کی پردھان سائرہ بیگم کے شوہر تصور علی خاں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ کرم پور چودھری گاؤں میں لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے پولیس نے کارروائی کرےئ ہوئے پردھان کے گھر کے سات خواتین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد گرفتار

ابتدائی تفتیش اور تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والی سات خواتین میں سے چار نابالغ ہیں۔ پولیس نے اُنہیں وارننگ دے کر گھر جانے دیا اور باقی تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

لیکن خواتین ہونے کی وجہ سے اُنہیں تھانہ سے ضمانت دے دی۔ اس کے علاوہ، پولیس نے اس معاملے میں ملوث باقی ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے پولس کی کارروائی کے علاوہ تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔ پولیس حملے کی اطلاع پر ایس ڈی ایم ایشان پرتاپ سنگھ اور تحصیلدار بھی موقع پر پہنچے تھے۔

اس پورے معاملے کی شروعات پولس کی پٹٓائی سے ہوئی تھی۔ دراصل موضع کریم پور کا باشندہ کشمیر اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا۔ دو کانسٹیبل نے اُسے پیٹ دیا۔اس کی حالت بگڑگئی ۔ مقامی باشندوں نے اُسے اُٹھاکر پولس چوکی پر لے گئے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں تقریباً پانچ سو سے زائد افراد جمع ہو گئے۔

پولس نے جب اُن سے گھر جانے کی اپیل کی تو دونوں کے مابین تصادم ہو گیا۔ پولس نے پھر جم کر لاٹھی چارج کیا۔ ایس ایس پی شیلیش پانڈے کے مطابق پولس کی پٹائی سے زخمی کشمیر نامی شخص کی حالت بالکل درست ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details