اترپردیش کے بہرائچ کے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا کے مطابق گذشتہ رات تھانہ روپیڈیہا کے تحت گاؤں کنگاپور میں رویش کمار پانڈے ابن آنجہانی بلدیو پرساد پانڈے نے اپنی بیوی کسم پانڈے (عمر 38 سال) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر وبیشتر جھگڑے ہو تے تھے ۔لیکن اس مرتبہ کہا سنی اتنی بڑھی کی شوہر نے اپنی لائسینسی ڈبل بیرل بندوق کی گولی بیوی کو داغ دی۔
جس کے سبب بیوی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ میاں بیوی کے اس تصادم میں ان کی 14سالہ بیٹی خوشی بھی شدید طور پر زخمی ہو گئی ۔ لڑکی کو بہرائچ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔حالات خراب ہونے پر فوراً لکھنؤ ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔