اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت نیپال سرحد سے گزرنے والے ٹرک و ٹینکروں سے کورونا وائرس کا خطرہ - بھارت نیپال سرحد سے گزرنے والے ٹرک و ٹینکروں سے کورونا وائرس کا خطرہ

عالمی وبا کورونا وائرس سے پوری دنیا خوفزدہ ہے، بھارت کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک نیپال میں بھی یہ وبا پھیلی جارہی ہے.نیپالی ٹرک اور تیل کے ٹینکروں سے ہندوستان میں انفیکشن کا مزید خطرہ ہے

بھارت نیپال سرحد سے گزرنے والے ٹرک و ٹینکروں سے کورونا وائرس کا خطرہ
بھارت نیپال سرحد سے گزرنے والے ٹرک و ٹینکروں سے کورونا وائرس کا خطرہ

By

Published : May 3, 2020, 4:52 PM IST

ہند - نیپال سرحد سیل ہونے کے بعد لوگوں کی نقل و حرکت بند کردی گئی ہے۔ لیکن بھارتی خطے سے برآمدات کا کام بلا روک ٹوک جاری ہے۔

بھارت نیپال سرحد سے گزرنے والے ٹرک و ٹینکروں سے کورونا وائرس کا خطرہ

ایسی صورت میں نیپال آئل کارپوریشن کے ٹینکر اور کارگو کیریئر ٹرک کو نیپالی علاقے میں بارڈر پر کھالی کیا جاتا ہے۔ لیکن جب وہ خالی ہو جاتے ہیں اور بھارت میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی صفائی نہیں کی جاتی ہے۔

اسی طرح جب نیپال آئل کارپوریشن کے آئل ٹینکر پٹرولیم مصنوعات کو بھرنے کے لئے گونڈہ جاتے ہیں تو ان کی صفائی بھی نہیں کی جاتی ہے اور نا انہیں سینٹائزڈ کیا جاتا ہے جس سے بھارت میں انفیکشن پھیل سکتا ہے۔

بھارت نیپال سرحد سے گزرنے والے ٹرک و ٹینکروں سے کورونا وائرس کا خطرہ

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیپال اپنی حفاظت کر رہا ہے۔ لیکن نیپال بھارتی سلامتی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے۔ یہ نیپالی ٹینکر روپئی ڈیہہ، نانپارہ اور بہرائچ کے راستے سے گونڈہ پہنچتے ہیں۔

یہ لوگ راستے میں کھاتے پیتے ہوئے جاتے ہیں، صرف یہی نہیں گونڈہ میں قائم انڈین آئل کارپوریشن کو ان نیپالی ڈرائیوروں، خلاصیوں اور کنٹینروں کی بھی جانچ کرنی چاہئے۔

ان نیپالی ٹینکروں کو بھی بھارت میں داخل ہونے سے قبل صفائی کی جانی چاہئے۔ اس سلسلے میں جب کسٹم حکام سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ نیپالی عہدیداروں کو بتایا گیا ہے کہ واپسی میں تمام ٹرکوں اور ٹینکروں کو جمنہا چوکی پر سینیٹائز کرکے ہی بھارتی کی حدود میں بھیجا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details