اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پرتاپ گڑھ پولیس کے ساتھ مشترکہ طور سے کارروائی کرتے ہوئے آج لال گنج علاقے سے غیرقانونی اسلحہ بنانے اور ان کو فروخت کرنے والے ایک بین ریاستی گروہ کے چھ ممبران کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ان کے بنانے کے سامان وغیرہ برآمد کئے ہیں۔ اے ٹی ایس کے ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس کواطلاع موصول ہورہی تھی کہ پرتاپ گڑھ میں غیرقانونی اسلحہ اور کارتوس کا ایک بڑا بین ریاستی گروہ کام کررہا ہے، جو بہارکے مونگیر سے کاریگروں کو بلاکر یہیں پر اسلحہ بناتے ہیں اور ریاست میں فروخت کرتے ہیں۔