اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suspected terrorist of Hizbul Mujahideen اترپردیش میں حزب المجاہدین کا مشتبہ شخص گرفتار - مرادآباد سے حزب المجاہدین کے مشتبہ شخص

یوپی اے ٹی ایس نے مرادآباد سے حزب المجاہدین کے مشتبہ شخص احمد رضا کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے افغانستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد بھارت میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اے ٹی ایس کی ٹیم کافی وقت سے اس کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔

UP ATS arrests suspected Hizbul Mujahideen terrorist from Moradabad
اترپردیش میں حزب المجاہدین کا مشتبہ شخص گرفتار

By

Published : Aug 3, 2023, 8:35 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے مراد آباد سے حزب المجاہدین سے وابستگی کے الزام ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ احمد رضا مبینہ طور پر کمانڈو ٹریننگ کے لیے پاکستان کے راستے افغانستان جانے اور پھر بھارت میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو احمد کے موبائل سے کئی مشکوک تصویریں اور ویڈیوز برآمد ہوئے ہیں۔

یوپی اے ٹی ایس کے سربراہ نوین اروڑا نے بتایا کہ مراد آباد کے مودھا پانڈے کا رہنے والا احمد رضا سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین اور پاکستان کے دہشت گرد ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھا۔ احمد کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بعد اس کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے سری نگر اور اننت ناگ میں ہتھیاروں کی تربیت حاصل کی ہے۔ اس کے موبائل فون کی گیلری سے ہتھیاروں کی کئی تصاویر اور چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اروڑہ نے کہا کہ وہ جہادی نظریے اور پاکستان اور افغانستان میں کام کرنے والی تنظیموں سے متاثر ہے۔ اس کے علاوہ، احمد کا مقصد ہندوستانی حکومت کو معزول کرنا اور ہندوستان میں شریعت کا قانون قائم کرنا ہے۔احمد سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے ملتا تھا اور انہیں تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دیتا تھا۔ وہ جہادی ویڈیوز آن لائن پوسٹ کرتا تھا اور لوگوں کو اکساتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details