لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے اسمبلی کا مجوزہ مانسون سیشن آئندہ 19 ستمبر سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں منگل کو کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں اس ضمن میں پیش کی گئی تجویز کو منظوری فراہم کی گئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی اور شہری ترقیات کے وزیر اروند شرما نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ نے اسمبلی کے مانسون سیشن 19ستمبر سے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تجویز کومنظوری دینے کے لئے گورنر کو بھیج دیا گیا ہے۔UP Mansoon Session
انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں کل 15تجاویز کو منظور دی گئی۔ ان میں محکمہ زراعت کے 3اہم تجاویز بھی شامل ہیں۔ شاہی نے بتایا کہ کسانوں کو کیٹ بیماری کنٹرول اسکیم کا فائدہ اگلے پانچ سالوں تک دئیے جانے کو منظوری دی گئی ہے۔
سرکاری اعداد کے مطابق ریاست میں فصلوں کو فی سال کھرپتوار کی وجہ سے 15۔20فیصدی نقصان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فصلوں میں روگ سے 26فیصدی، کیٹوں سے 20فیصدی، بھنڈارن سے 7فیصدی، چوہوں سے 6فیصدی اور دیگر وجوہات سے آٹھ فیصدی نقصان ہوتا ہے۔ شاہی نے کہ اکہ اس نقصان کو کم کئے جانے کے لئے کیٹ روگ کنٹرول اسکیم کو اگلے 5سالوں(2027تک)کے لئے بڑھانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس پر اگلے 5سالوں تک 192کروڑ 57لاکھ 75ہزار روپئے خرچ کئے جائیں گے۔
شاہی نے بتایا کہ رواں مالسی سال میں اس اسکیم پر 34کروڑ 17لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس سے کسانوں کو کیٹ بیماری کنٹرول کے لئے فائدہ دیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ فصلوں کو محفوظ رکھے جانے کے لئے 2،3اور5کوئنٹل کی بکھاری بھی 50فیصدی گرانٹ پر کسانوں کو دستیاب کرائی جائے گی۔ سال 200سے2027تک اس اسکیم کے دائرے مین 41لاکھ 42ہزار کسانوں کو شامل کیا جائے گا۔