اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش اسمبلی الیکشن: پانچویں مرحلے میں پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل - اتر پردیش اسمبلی انتخابات

یوپی اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے لیے سات مراحل میں پولنگ ہوگی جس کے تحت پانچویں مرحلے میں کل 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پانچویں مرحلے میں 12 اضلاع کی 61 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی جس کے لیے 693 امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوگا۔

اتر پردیش اسمبلی الیکشن
اتر پردیش اسمبلی الیکشن

By

Published : Feb 26, 2022, 7:46 PM IST

اترپردیش اسمبلی اانتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے تحت پانچویں مرحلے میں 61 اسمبلی سیٹوں کے لیے کل 27 فروری کو صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگی۔ شام 6 بجے تک جاری رہنے والی اس پولنگ میں الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں یہ جانکاری اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں دی۔

چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ پانچویں مرحلے میں 12 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔ ان میں امیٹھی، رائے بریلی، سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارہ بنکی، ایودھیا، بہرائچ، شراوستی، گونڈہ شامل ہیں۔ UP Assembly Election 5th Phase Polling انہوں نے بتایا کہ ووٹر آئی ڈی کے علاوہ 12 دیگر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول ہوں گے۔

ان میں آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، بینک اور پوسٹ آفس سے جاری کردہ فوٹو پاس بک، وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، این پی آر کے تحت آر بی آئی کی جانب سے جاری کردہ اسمارٹ کارڈ، پاسپورٹ اور پنشن کے دستاویزات شامل ہیں۔ ریاستی سرکاری ملازمین کو جاری کئے گئے شناختی کارڈ بھی ووٹ دینے کے لیے قابل قبول ہوں گے۔

اس کے علاوہ اراکین اسمبلی اور ایم ایل ایز سمیت قانون ساز کونسلز کے شناختی کارڈ اور اسی طرح کے کچھ دیگر سرکاری دستاویزات کو شناختی کارڈ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ اس مرحلے میں تقریباً 2 کروڑ 25 لاکھ کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ مَرد اور تقریباً ایک کروڑ 5 لاکھ خواتین ووٹرز شامل ہیں اس کے علاوہ 1727 تھرڈ جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ شام 6 بجے تک پولنگ اسٹیشن پہنچنے والے تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔ پانچویں مرحلے کے 61 اسمبلی حلقوں میں 693 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 90 خواتین امیدوار ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے واضح کیا کہ پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون نہیں لے جایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں جس میں لوگوں نے ووٹ ڈالتے وقت ای وی ایم کی فوٹو کھینچی ہے۔ اس لیے پولنگ کے دن موبائل ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details