اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Promises Free Electricity in UP: اکھلیش یادو کا  300 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ

سماج وادی پارٹی کے SP Leader Akhilesh Yadav صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے۔' انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جوڑنے کے لیے کل سے 'نام لکھاؤ ابھیان' چلے گا۔

'یوپی کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے، 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے'
'یوپی کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے، 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے'

By

Published : Jan 18, 2022, 4:44 PM IST

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو SP Leader Akhilesh Yadav نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اپنا منشور تیار کر رہی ہے۔ ہم نے عام لوگوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کے لیے بہت سے لوگوں کا استحصال کیا گیا۔ سماج وادی پارٹی مہم چلانے جارہی ہے، جو لوگ 300 یونٹ بجلی مفت چاہتے ہیں، ان سے فارم بھرائے جائیں گے۔'

اس مہم میں شامل ہونے کے لیے، بجلی بل پر جو نام ہے وہ وہی لکھوائیں۔ جن کے نام پر کنکشن نہیں ہے، وہ اپنے راشن کارڈ والا نام لکھوائیں۔ ہم اس مسئلے کے ذریعے گھر گھر جائیں گے اور لوگوں کو جوڑنے کا کام کریں گے۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ کووڈ کے قوانین میں نرمی ملتے ہی وجے رتھ دوبارہ چلائیں گے۔ ہم دوسرے طریقوں سے بھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

ایس پی پارٹی کی پہچان منسوخ کرنے کی عرضی پر انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کیسز بی جے پی کے رہنماؤں پر ہے۔ ان کے سی ایم، ڈپٹی سی ایم سمیت تمام لیڈروں کے خلاف کیسز ہیں۔ اس لیے بی جے پی کی پہچان منسوخ کی جائے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف جھوٹے کیس ہیں۔ بی جے پی حکومت نے سینئر رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رام پور کے ضلع مجسٹریٹ نے اپنے ایکسٹینشن کے لیے رامپور میں اعظم خان پر فرضی مقدمے درج کرائے تھے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں پر پانچ میں فرضی مقدمے درج کرائے گئے ہیں۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو نے عبداللہ اعظم کی جیل سے رہائی کے بعد ان کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ ہم سبھی سماجوادی ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پھنسانے اور جیل بھیجنے میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ملی ہوئی تھیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں نے کسانوں کو دہشت گرد کہا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے جھوٹے وعدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کی بات کریں گے، بی جے پی حکومت میں کسانوں کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ کہا کہ جیسے ہی کرشنا پٹیل کی اپنا دل کا اتحاد بنتا ہے، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کئی پارٹیاں ہیں۔ سب کے تعاون سے سماج وادی پارٹی ریاست میں حکومت بنائے گی۔

پی ایس پی Pragatishil Samajwadi Party صدر شیو پال یادو کی ناراضگی اور سیٹوں کی تقسیم اور اتحادیوں کے ساتھ تنازع کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ زیادہ تر بات چیت ہوئی ہے۔ ٹکٹ رضامندی سے دیے جائیں گے۔ کہیں کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Will Complain to the Election Commission: اکھلیش یادو 80 بنام 20 فیصد والے بیان پر الیکشن کمیشن کو شکایت کریں گے

انہوں نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے معاملے کو سماج وادی پارٹی کے منشور میں شامل کرنے کی بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس محکمے میں ملازمت کا مسئلہ ہے اور بھرتی سے وابستہ لوگوں نے ہمیں میمورنڈم دیا ہے، ان تمام معاملات کو منشور میں شامل کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں کئی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا۔ جے بھارت پارٹی، آر پی آئی (امبیڈکر) سمیت مختلف پارٹیوں نے سماجوادی پارٹی کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو پہلے سے معلوم تھا، تب ہی ڈیجیٹل انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ہم تیزی سے ڈیجیٹل پروموشن بھی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details