اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

اترپردیش اسمبلی کی 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہو گئی۔

By

Published : Oct 24, 2019, 10:32 AM IST

اترپردیش میں اسمبلی ضمنی انتخابات

ریاستی الیکشن دفتر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا کام آٹھ بجے سے ضلع کواٹر پر ہو شروع ہو گیا ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے مقام کی نگرانی کے لئے پورے کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے ایجنٹوں کے لئے احاطے میں پانی اور بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ دیگر سبھی کے لئے کیمرے یا موبائل پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مکمل علاقہ ’تمباکو فری زون‘ رہے گا۔ ایسے میں کوئی اسموکنگ یا تمباکو کا استعمال نہیں کر سکے گا۔ اسلحہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے کام کے لئے تعینات افسران اور ملازمین کے علاوہ امیدوار، ان کےالیکشن ایجنٹ اور ووٹوں کی گنتی ایجنٹوں کو ہی کیمپس کے اندر پاس کے ذریعے داخلہ ہوگا۔
قابل غور ہے کہ اسمبلی کی ان 11 نشستوں پر 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی تھی، ان میں سہارنپور کی گنگوہ، رام پور، علیگڑھ میں اگلاس (ایس یو)، لکھنؤ كینٹ، کانپور میں گووندنگر، چترکوٹ کی مانک پور، پرتاپ گڑھ، بارہ بنکی کی جےدیوپور ( ایس یو)، امبیڈکر نگر میں جلال پور، بہرائچ میں بلها (ایس یو) اور ضلع مئو کی گھوسی سیٹ شامل ہیں۔ ان 11 سیٹوں پر 109 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی ۔ سب سے زیادہ 13-13 امیدوار لکھنؤ كینٹ اورضلع امبیڈكرنگر کی جلال پور سیٹوں پر ہیں جبکہ رام پور، اگلاس اور جےدیوپور میں سب سے کم سات سات امیدوار انتخابی میدان میں ہے۔ گووندنگر اور مانک پور میں نو نوامید وار میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details