اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Inter-faith Love Affair Case علی گڑھ میں بین مذاہب معاشقہ معاملہ، نوجوان گرفتار، لوجہاد کا الزام - علیگڑھ میں مسلم نوجوان گرفتار

علی گڑھ میں بین مذاہب معاشقہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ملزم نام بدل کر لڑکی کو پھنسا لیا تھا اور اس لے کر فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔

Aligarh Inter-faith Love Affair Case
Aligarh Inter-faith Love Affair Case

By

Published : Jun 19, 2023, 6:50 AM IST

علی گڑھ:اترپردیش کے علی گڑھ میں بین مذاہب معاشقہ معاملے میں ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو تھانہ گاندھی پارک علاقہ میں ایک لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے ملزم نوجوان کو لو جہاد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ملزم نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

جانکاری کے مطابق گاندھی پارک تھانہ علاقہ کی رہنے والی ایک لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ چھ ماہ سے میرٹھ کے رہنے والے آریان عرف زاہد نے اپنا مذہب چھپا کر انسٹاگرام پر اس کی بہن سے دوستی کی اور اسے اپنے پیار کے جال میں پھنسایا۔ لڑکی نے بتایا کہ ہفتہ کو زاہد میرٹھ سے علی گڑھ آیا اور اس بہن کو نشہ آور چیز پلائی۔ گھر والوں کو یہ دوائیں کھلانے کے بعد ان دونوں زیورات اور رقم لے کر بھاگنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کی بہن نے سب کو نشہ آور مادہ ملی ہوئی چائے پلائی۔ اس کے بعد وہ آریان عرف زاہد کے ساتھ بھاگنے کی تیاری کر رہی تھی لیکن اس کے گھر والوں نے اس کی بہن اور اس کے عاشق کو پکڑ لیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی میرٹھ میں الماری کی دکان ہے۔

مزید پڑھیں: Bhupesh Baghel on Alleged love jihad بی جے پی رہنماؤں کی بیٹیاں کریں تو محبت، کوئی اور کرے تو جہاد، بھوپیش بگھیل

گاندھی پارک پولیس اسٹیشن کے ہیڈ رویندر کمار دوبے نے بتایا کہ نام بدل کر دوستی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں نے اس معاملے میں شکایت کی ہے۔ ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے لڑکی کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا ہے۔ انکوائری کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details