علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے حالات گزشتہ کچھ ماہ سے مسلسل ناسازگار ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ 18 ماہ سے اس کا کوئی مستقل وائس چانسلر نہیں ہے، جس کے سبب کارگزار وائس چانسلر اپنے منمانی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ غیر قانونی طریقے سے سلیکشن کمیٹی کروا رہے ہیں، مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا طریقہ کار شروع نہیں کر رہے ہیں، اے ایم یو کورٹ، اکیڈمی کونسل، ایگزیکٹو کونسل کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے لئے انتخابات نہیں کروائے رہے ہیں اور طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان طلباء کے دھرنے کے بعد بھی نہیں کر رہے ہیں۔
اے ایم یو طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ اور اس کے لئے چیف الیکشن آفیسر کے اعلان کے لئے یونیورسٹی طلباء گزشتہ سات روز سے باب سید کو بند کرکے دھرنے دے رہے ہیں جس کو دیکھ کر ایسا لگا کے آج انتظامیہ کے کان پر چوں رینگا ہے کیونکہ دھرنے پر طالبات کی حمایت کے بعد یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی دھرنے پر آج پہلی بار پہنچے۔
پراکٹر نے طلباء و طالبات کو سمجھنے کی لاکھ کوشش کی لیکن طلباء نے ایک نہیں مانی، طلباء نے صاف کیا جب تک انتظامیہ ہمیں طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ اور چیف الیکشن آفیسر کا اعلان نہیں کرتی ہم کسی قیمت پر یہاں سے نہیں ہٹیں گے چاہے انتظامیہ ہمیں معتل کیوں نہیں کردے۔