اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کوئی کسان احتجاج نہیں کر رہا ہے: ریاستی وزیر زراعت - اترپردیش میں کسان احتجاج

اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے غلط بیانوں کی بنیاد پر کسانوں کو ورغلانے کا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسان یوگی حکومت میں ہوئی ترقی سے خوش ہیں اور یہاں کوئی کسان احتجاج نہیں کر رہا ہے۔

اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی
اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی

By

Published : Sep 9, 2021, 12:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ریاستی وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے بی جے پی حکومت میں ہوئی ترقیاتی کاموں کی جہاں جم کر تعریف کی، وہیں وہ سابقہ حکومتوں کی شدید نکتہ چینی کی۔

اسی درمیان جب صحافیوں نے ان سے سوالات کیے تو وہ ان کے جواب دینے سے بچتے ہوئے نظر آئے۔ شاہی نے کسان تحریک کو سیاسی احتجاج قرار دیا اور کہا کہ اتر پردیش میں کسانوں کا احتجاج ہے ہی نہیں۔

ریاستی وزیر سوریہ پرتاپ شاہی بارہ بنکی میں منعقد کسان اجلاس اور گووند انڈسٹریز کے نئے روٹوویٹر مشین کی افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش حکومت میں گنا کسانوں کی ادائیگی 95 ہزار کروڑ تھی۔ لیکن یوگی حکومت کے آنے کے بعد چار برسوں کے دوران گنا کسانوں کو 1 لاکھ 42 ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی

انہوں نے کہا کہ اکھلیش حکومت کے تین برس کا 11 ہزار کروڑ روپئے کا گنا بقایا بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے کسان ترقی کر رہا ہے۔ حکومت کسانوں کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہے۔

وہیں بعد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سوریہ پرتاپ شاہی نے کسانوں کے احتجاج کو لیکر بھی شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں یکجا ہو کر غلط بیانوں کی بنیاد پر کسانوں کو ورغلا رہی ہیں۔اترپردیش میں کوئی کسان احتجاج نہیں کر رہا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد سوریہ پرتاپ شاہی نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details